28 جولائی 2014 - 11:25
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج عید منائی جارہی ہے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں اور قبائلی علاقہ جات میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے ہیں ۔

ابنا: پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں اور قبائلی علاقہ جات میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے ہیں ۔ خیبرپختونخوا اور کئی قبائلی علاقوں میں آج عید منائی جارہی ہے ، شہریوں نے عیدگاہوں اور مساجد میں نماز عید ادا کی ۔ بنوں میں مقیم وزیرستان کے متاثرین کی بڑی تعداد نے جماعت اسلامی کے رہنما پروفیسر ابراہیم کی امامت میں نماز عید ادا کی ۔ جس کے بعد آئی ڈی پیز میں تحائف تقسیم کیے گئے ۔ پشاور میں بھی کئی مقامات پر نماز عید کے اجتماعات ہوئے ، ضلع نوشہرہ کی مختلف مساجد میں نماز عید ادا کی گئی ۔ چار سدہ اور ہنگو سمیت کئی دیگر اضلاع کی عیدگاہوں اور مساجد میں بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے ، گزشتہ شب پشاور کی مسجد قاسم علی خان میں غیر سرکاری کمیٹی نے آج عید منانے کا اعلان کیا تھا۔

.......

/169